سری نگر ، 12؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سری نگر -مظفر آباد قومی شاہراہ پر پیر کو سڑک حادثہ میں 24افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سری نگر -مظفر آباد قومی شاہراہ پر پٹن کے پاس ہنجی ویرا میں ایک مسافر بس بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایاکہ اس حادثے میں تقریبا 24مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتا ل میں داخل کرایا گیا ہے۔